کنگنا کی فلم کو سست آغاز ملا

   

چینائی ۔بالی ووڈ فلم اداکارہ کنگنا رناوت کی بہت زیادہ انتظارکی جانے والی فلم تھلاوی آخرکار سینما گھروں میں پہنچ گئی ہے۔ یہ فلم کئی زبانوں میں ریلیز ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ یہ کنگنا رناوت کی پہلی پان انڈیا ریلیز فلم بن گئی ہے۔ فلم کو ناظرین کے ساتھ ساتھ ناقدین کی جانب سے زبردست پذرائی ملی ہے تاہم فلم تھیٹروں میں توقع کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا رہی ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ ابھی تک ملک میں کورونا وائرس کے معاملات سامنے آنا ہے۔