کنگنا کی مخالفت کرتے ہوئے پتھراؤ کرنے کے الزام میں کانگریس کارکنوں پر مقدمہ درج

   

بیتول :مدھیہ پردیش کے بیتول ضلع کے سارنی میں بالی ووڈ اداکارہ کنگنا راناوت کی مخالفت کرنے والے کانگریس کارکنوں پر پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے اور پولس پر حملہ کرنے سمیت کئی دفعات کے تحت معاملہ درج کیا ہے ۔ پو لیس نے آج بتایا کہ سارنی مارگ کے گنونت بابا مندر کے نزدیک کل رات مظاہرہ کررہے کانگریس کارکنوں نے آگے بڑھنے سے روکنے پر پولس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا اور بیریکیڈ توڑ کر پولس اہلکاروں پر ٹریکٹر چڑھانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں شاہ پور کے سب ڈویژننل آفیسر ریونیو (ایس ڈی ایم) انل سونی ، پٹواری ہری اوم چورے ، کانسٹیبل بھجن لال ، وکرم اور دھیرج زخمی ہوگئے ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ٹریکٹر ریلی میں شامل کچھ ٹریکٹروں کو ضبط کرلیا ہے ۔