لندن:کنگ چارلس سوم نے باقاعدہ طور پر برطانیہ کی بادشاہت کا منصب سنبھال لیا۔سینٹ جیمز پیلس میں کنگ چارلس سوم کی منصب سنبھالنے کی تقریب منعقدہوئی، ایکسیشن کونسل نے کنگ چارلس کی بادشاہت کا باقاعدہ اعلان کیا۔اس موقع پر کنگ چارلس سوم نے چرچ آف اسکاٹ لینڈ کی روایات کی پاسداری کے عزم کا اظہار کیا۔تقریب میں کنگ چارلس کی اہلیہ کوئن کنسورٹ کمیلا پارکر اور کنگ چارلس کے بڑے بیٹے اور ولی عہد شہزادہ ولیم بھی شریک ہوئے۔ دو روز قبل ملکہ برطانیہ الزبتھ کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے چارلس بادشاہ منتخب ہوئے تھے۔