لندن : برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم پر ایک ماہ کے دوران دوسری بار انڈہ مارنے کی کوشش کی گئی ہے۔ برطانیہ کے علاقے لوٹن میں یہ واقعہ پیش آیا۔ 20 سال سے زائد عمر کے ایک شخص کو انڈہ مارنے کے شبہ میں حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ واقعہ لوٹن کے سینٹ جارج اسکوائر میں پیش آیا۔ برطانوی بادشاہ کو انڈہ نہیں لگا مگر سکیورٹی اہلکار انہیں کچھ دیر کیلئے وہاں سے کچھ دور لے گئے۔ بعد میں چارلس سوم واپس آئے اور لوگوں سے ہاتھ ملا کر دوسرے علاقے کی جانب چلے گئے۔ اس سے قبل 9 نومبر کو برطانیہ کے شہر یارک میں بھی اس طرح کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اس وقت بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا پارکر روایتی راستے سے شہر میں داخل ہورہے تھے جب ایک شخص نے ان پر انڈے مارنے کی کوشش کی۔