لندن : برطانوی شاہ چارلس کی اہلیہ کے طیارے سے پرواز کے دوران پرندا ٹکرا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق واقعہ کے بعد کوئین کونسورٹ کے طیارے نے ہیتھرو ایئر پورٹ پر محفوظ لینڈنگ کر لی ہے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ پرندا ٹکرانے سے طیارے کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا۔ رپورٹس کے مطابق کوئین کونسورٹ ہندوستان سے واپسی پر لندن پہنچی تھیں۔