کنہیا پر مقدمہ کیلئے پولیس کو 28 فبروری تک وقت

   

نئی دہلی ۔ 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے آج دہلی پولیس کو 28 فبروری تک وقت دیا کہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدر کنہیا کمار اور دیگر پر 2016ء کے غداری کیس میں مقدمہ چلانے کیلئے درکار مواد اکھٹا کرلیں۔ عدالت نے پولیس سے کہاکہ متعلقہ حکام کو اس ضمن میں عجلت کیلئے کہا جائے۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ضروری مواد حکومت دہلی کے پاس ہے اور چند دنوں میں حاصل ہوجانے کی توقع ہے۔ عدالت نے کہا کہ حکام غیرمعینہ مدت تک فائل کو دبائے نہیں رکھ سکتے۔