کوئلہ اسکام کیس میں ای ڈی نے بنگال کے منسٹر کو طلب کیا

,

   

کلکتہ۔ای ڈی ذرائع کے مطابق مذکورہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی)جو کوئلہ چوری اسکام کی جانچ کررہی ہے‘ مغربی بنگال کے وزیر مولوے گھاٹک کو چہارشنبہ کے روز طلب کیااور دہلی میں ای ڈی دفتر کے روبرو14ستمبر کے روزپیش ہونے کا استفسار کیاہے۔

ایسے وقت سمن جاری کیاہے جس دن سی بی ائی نے مذکورہ وزیر جس پر کئی کروڑ کے کوئلہ اسکام میں ملوث ہونے کا الزام کے چار مکانات پشچم بردھامان ضلع کے اسنسول میں تین اور کلکتہ میں ایک مکان پر تلاشی لے رہی ہے۔

اسی دن کے دوران سی بی ائی نے کلکتہ میں چا رمختلف مقامات پر بھی چھاپہ ماری کی ہے۔ اتر اسنسول حلقہ سے نمائندگی کرنے والے گھاٹک اسنسول کے کونسٹوریا اور کاجورا علاقوں کی ایسٹرن کوئلہ کی کھانوں سے کوئلہ چوری اسکام میں مبینہ ملوث ہیں۔

جس وقت دھاوے کئے جارہے تھے اس وقت وہ ان چاروں میں سے کسی بھی مکان میں مو جود نہیں تھے۔

گھاٹک پر ای ڈی نے منی لانڈرنگ ایک مقدمہ درج کیاہے جس کے ساتھ نومبر2020میں سی بی ائی کی جانب سے درج ایف ائی آر کی بنیاد پر ای ڈی نے اپنے دہلی کے دفتر میں ایک مرتبہ پوچھ تاچھ کرچکی ہے۔

انہوں نے کوئلہ چوری اسکام میں اس سے قبل ای ڈی کے کئی سمنوں کو نظر اندازکردیاہے۔