کوئمبتور میں بی جے پی‘ہندو مونانی کارکنان کی گار‘ اٹوز کو نقصان

,

   

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک او ربی جے پی کارکن پوناراج کی کار جو ان کے گھر سے متصل گلی میں کھڑی کی گئی تھی اس کو بھی نقصان پہنچایاگیاہے۔


چینائی۔ دیہی پولیس نے تین مقدمات نامعلوم افرادکے خلاف درج کئے ہیں جنھو ں نے ایک بی جے پی کارکن کے گھر پر بم پھینکے اور کوئمبتور کے قریب پولاچی میں ایک ہندو مونانی لیڈر کے دو اٹورکشوں کے شیشوں توڑ دئے ہیں۔

جمعرات کے روز ملک کے مختلف مقامات پر دھاؤں کے دوران پاپولر فرنٹ آف انڈیا(پی ایف ائی) کے سینئر قائدین کی گرفتاری کے نتیجے میں یہ پرتشدد واقعات پیش ائے ہیں۔

کوئمبتور میں پی ایف ائی کے نیشنل ایکزیکٹیو ممبر اے ایم اسماعیل کی ان کے گھر سے گرفتاری کے بعد سے کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔

پولیس کے بموجب حملہ آوروں نے ایک بی جے پی شیوا کمار کی کارپر پولاچی میں ڈیزل سے بھاری پلاسٹک کی تھلیاں پھینکی اور اس کے بعد اس کارکو جلانے کی کوشش کی ہے۔

تاہم شوروغل کی آوازیں سننے کے بعد شیوا کمار اوران کے گھر والے باہر ائے جس کے بعد حملہ آور کار کے شیشوں کونقصان پہنچا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ایک اورواقعہ میں ہندو مونانی لیڈر شرون کمار کے دو اٹورکشاؤں کے شیشوں کو بھی نقصان پہنچایاگیاہے۔

ان کے گھر کے باہر کھڑے ان اٹوز کو نقصان پہنچانے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک او ربی جے پی کارکن پوناراج کی کار جو ان کے گھر سے متصل گلی میں کھڑی کی گئی تھی اس کو بھی نقصان پہنچایاگیاہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ان کے مضبوط علاقوں میں جہا ں پر بی جے پی اور ہندو تنظیموں کے کارکنوں سے منسوب املاک کو تباہ کیاجاسکتا ہے اور تشدد کے امکانات ہیں وہاں پر پولیس کی بھاری جمعیت تعینات ہے۔