اس کیس میں اب تک جملہ 11لوگوں کی گرفتاری عمل میں ائی ہے جس میں چہارشنبہ کے روز گرفتار دو افراد بھی شامل ہیں۔
چینائی۔عہدیداروں نے کہا ہے کہ مذکورہ قومی تحقیقاتی ایجنسی(این ائی اے) جو 23اکٹوبر کے روز کوئمبتور میں پیش آنے والے کار دھماکہ معاملہ جس میں ایک 29سالہ شخص کی جھلس کر موت ہوگئی تھی نے چہارشنبہ کے روز مزید دو افراد کو گرفتار کرلیاہے۔
گرفتارکئے گئے افراد کی شناخت وائی شیخ ہدایت اللہ اور اے سنوفار علی ساکنان کوئمبتور کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
این ائی اے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں نے ملک کر متوفی جیشا مبین اور محمد اظہر الدین(ایک ملزم جو جیل میں ہے) کے ساتھ ملکر اس دہشت گرد حملے کو انجام دیاتھا۔اس کیس میں اب تک جملہ 11لوگوں کی گرفتاری عمل میں ائی ہے جس میں چہارشنبہ کے روز گرفتار دو افراد بھی شامل ہیں۔
چھ لوگوں کوکوئمبتور سٹی پولیس نے جبکہ پانچ دیگر کو این ائی اے نے گرفتار کیاہے۔
مذکورہ این ائی اے نے اپنے بیان میں کہاہے کہ جامیشا مبین دعوۃ اسلامی سے وفداری کاحلف اٹھایاہے اور اس نے کوٹیمانڈو سانگامیشوار مندر پر ایک بڑا حملہ انجام دینے کی تیاری کررہاتھا۔
تاہم مندر سے کچھ فاصلے پر ہی دھماکہ پیش آیاجس میں جامیشا مبین جل کر ہلاک ہوگیاتھا۔ این ائی اے نے اکٹوبر27کے روز تحقیقات کی ذمہ داری سنبھال لی اور ریاست کے مختلف حصوں میں تلاشی کاکام کررہی ہے۔