کوئی جنگ شروع نہیں کروں گا ، وعدہ یا جملہ… انتظار کیجئے

,

   

ڈونالڈٹرمپ کا دوسری بار امریکی صدر بننے کے بعد خطاب، امریکہ کو خوشحال بناکر امن کا دور لانے کا عہد

فلوریڈا: ریاستہائے متحدہ امریکہ (یو ایس اے) کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں نئی جنگیں شروع کرنے کے بجائے جاری جنگیں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ صدارتی الیکشن میں کامیابی کے بعد فلوریڈا میں وکٹری اسپیچ میں ٹرمپ نے کہا کہ آج ہم نے تاریخ رقم کی ہے، امریکہ نئی بلندیوں پر پہنچے گا اور ملک کے تمام معاملات اب ٹھیک کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایسی کامیابی امریکی عوام نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ۔ آج کل دنیا بھر میں پولنگ سے قبل یا کامیابی کے فوری بعد زور و شور سے انتخابی وعدہ سننے میں آرہا ہے جو جملہ کہہ کر ٹال دینا معمول بن رہا ہے۔ ٹرمپ نے کہاکہ امریکہ کو محفوظ،مضبوط اور خوشحال بناؤں گا،امریکہ کو دوبارہ عظیم بنائیں گے، امریکہ میں سنہری دور کا آغاز ہونے والا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی رجحان میں تبدیلی والی بقیہ ریاستوں میں جیت کر315 الیکٹورل ووٹ حاصل کریں گے، حامیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں،آپ کے ووٹ کے بغیر کامیابی ممکن نہیں تھی۔امریکی صدر کے انتخاب کیلئے تمام 50 ریاستوں میں منعقدہ پولنگ کے نتائج کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ نے انتخابی معرکہ جیت لیا ہے اور وہ امریکہ کے 47 ویں صدر بن گئے ہیں۔امریکی صدارتی انتخاب میں538 میں سے اب تک ڈونالڈ ٹرمپ نے 277 اور کملا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔امریکہ کی 50 میں سے 27 ریاستوں میں ڈونالڈ ٹرمپ کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ 19 میں کملا ہیریس کو کامیابی ملی ہے۔اب تک کے نتائج کے مطابق ایوان نمائندگان میں ری پبلکن 188 اور ڈیموکریٹس 160 نشستوں پر کامیاب ہو چکے ہیں۔امریکہ میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں امریکی کانگریس کے ایوان بالا یعنی سینیٹ میں ری پبلکنز نے اکثریت حاصل کر لی۔امریکی صدارتی الیکشن میں ری پبلکنز نے 100 رکنی ایوان بالا میں 51 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل کر لی ہے جبکہ 43 نشستوں پر ڈیموکریٹ نے کامیابی حاصل کی ہے۔ دریں اثنائامریکی صدارتی الیکشن میں ری پبلکنز امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کامیابی حاصل کر کے دوسری مرتبہ امریکہ کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔امریکہ کی 50ریاستوں میں کرائے گئے صدارتی الیکشن میں ڈونالڈ ٹرمپ نے 538میں سے 277سے زائد الیکٹورل ووٹ حاصل کیے جبکہ ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیریس 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کرسکیں۔ امریکہ میں کسی بھی صدارتی امیدوار کو جیت کیلئے 538میں سے 270الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکہ کی 27ریاستوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ کملا ہیریس 19 ریاستوں میں کامیاب رہیں، 7 ریاستوں میں جہاں انتخابی رجحان سے بدلتا رہا،4میں ڈونالڈ ٹرمپ کامیاب قرار پائے۔ صدارتی الیکشن میں دو ریاستیں سیاسی رجحان کے اعتبار سے ادل بدل گئیں یعنی یہ دونوں ریاستیں 2020کے الیکشن میں ڈیموکریٹس نے جیتیں تھیں جو حالیہ الیکشن میں ریپلکنز نے دوبارہ حاصل کر لی ہیں، یہ ریاستیں جارجیا اور پینسلوینیا شامل ہیں۔جارجیا میں ڈونالڈ ٹرمپ نے 50 اعشاریہ 7 فیصد اور کملا ہیریس نے 48 اعشاریہ 5 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ پنسلوینیا میں ڈونالڈ ٹرمپ نے 50 اعشاریہ 8 فیصد اور کملا ہیریس نے 48 اعشاریہ ایک فیصد ووٹ حاصل کیے ، جارجیا کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 16 اور پنسلوینیا کے 19 الیکٹورل ووٹ ہیں۔ تاہم تادم تحریر امریکی صدارتی الیکشن کے قطعی نتائج موصول ہیں۔ لہٰذا اس بات کا امکان موجود ہے کہ یکسر بدلنے والی ریاستوں کی تعداد بڑھ جائے۔ ریاستوں کی تعداد میں ردوبدل ہو جائے ۔

ٹرمپ کی پنسلوانیا میں کامیابی
واشنگٹن: سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملاہیریس کو شکست دیکر اہم انتخابی ریاست پنسلوانیا میں کامیابی حاصل کی۔ دونوں امیدواروں نے ریاست میں بھرپور مہم چلائی تھی اور کسی بھی دوسری ریاست کے مقابلے میں اکثر اس ریاست کا دورہ کیا تھا۔ٹرمپ نے پنسلوانیا کے الیکٹورل کالج کے 19 ووٹ حاصل کیے ہیں۔
وزیر اعظم مودی نے ٹرمپ کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی
نئی دہلی: کے وزیر اعظم نریندر مودی نے چہارشنبہ کے روز ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کو امریکی صدارتی انتخابات میں ان کی تاریخی جیت کو یقینی بنانے پر مبارکباد دی اور عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کیلئے مل کر کام کرنے پر زور دیا۔ کیلئے کہا جاتا ہے۔ مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ میرے دوست ڈونالڈ ٹرمپ کو ان کی تاریخی انتخابی جیت پر دل کی مبارکباد۔
شہباز شریف کی بھی مبارکباد
اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ڈونالڈ ٹرمپ کو امریکی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔ شہباز نے کہا کہ پاکستان ۔ امریکہ باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے پر عالمی قائدین کی ٹرمپ کو مبارکباد
واشنگٹن: صدارتی الیکشن جیتنے اور دوسری مرتبہ امریکی صدر منتخب ہونے پر عالمی رہنماؤں کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد اور خیر سگالی کے پیغامات ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر، اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی اور وزیراعظم ہند نریندر مودی کی جانب ٹرمپ کو صدارتی الیکشن میں کامیابی پر مبارک بعد دی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔اس کے علاوہ ترک صدر رجب طیب اردغان ، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، مصری صدر فتح السیسی اور فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں کی جانب سے بھی ٹرمپ کو مبارک بعد دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ٹرمپ کو صدارتی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ‘نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔ دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے پر پاکستانی وزیراعظم سمیت عالمی رہنماؤں کی ٹرمپ کو مبارکباد۰چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ٹرمپ کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ‘امریکی عوام نے ٹرمپ اور ان کی ٹیم کو شاندار فتح دی، یہ جنگ مخالف مینڈیٹ اور کامیابی ہے’۔ دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے پر پاکستانی وزیراعظم سمیت عالمی رہنماؤں کی ٹرمپ کو مبارکبادترجمان چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چین باہمی احترام کی بنیاد پر امریکہ کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔