سہارنپور۔ معروف اسلامی ادارے‘ درالعلوم دیو بند نے چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ کو اپنی عمارت کوارئنٹائن کے قیام کے لئے پیشکش کی ہے تاکہ وہاں پر کرونا وائرس کے مریضوں کو رکھ کر علاج کیاجاسکے۔
https://www.youtube.com/watch?v=EkF2ninGcwU&feature=emb_title
وائس چانسلر مولانا عبدالقاسم نعمانی نے چیف منسٹر کو ایک مکتوب لکھ کر عمارت کی پیشکش کی ہے۔
نعمانی نے اپنے لیٹر میں چیف منسٹر سے کہا ہے کہ اسکول کی ہاسٹل عمارت جو مرکزی ہائی وے سے متصل ہے اور حکومت کے لئے یہ موثر جگہ ہے‘ مذکورہ اسکول سی او وی ائی ڈی19کی عالمی وباء سے مقابلے کے لئے ملک کی مدد میں اپنے خدمات پیش کررہا ہے۔
مذکورہ عمارت تین منزلہ ہے اور طلبہ کا ہاسٹل ہے۔ مذکورہ عمار ت میں 100لوگ رہ سکتے ہیں‘ ترجمان دیو بند نے یہ بات بتائی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ”ہم ہاسٹل کو کورائنٹائن کی سہولت فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں اس وقت تک جب تک حکومت چاہتی ہے“۔
ضلع سہارنپور میں قائم درالعلوم دیو بند اشیاء کی سب سے بڑی دینی درسگاہ ہے