کواری میں غرقاب شخص کی موت

   

حیدرآباد /2 جنوری ( سیاست نیوز ) الوال کے علاقہ میں ایک شخص کواری میں گرکر غرقاب ہوگیا ۔ پولیس الوال کے مطابق 22 سالہ کمار جو پیشہ سے مزدور جنالہ بنڈہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ پولیس نے اس علاقہ میں واقع ایک کواری سے اس کی نعش کو دستیاب کرلیا ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ کمار کواری میں گرکر غرقاب ہوگیا تھا ۔ پولیس الوال مصروف تحقیقات ہے ۔