کوروناوائرس : جاپان میں ایک ماہ طویل ایمرجنسی کا اعلان

,

   

ٹوکیو ۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے وزیراعظم شینزوابے نے ملک میں کوروناوائرس کی وباء پر روک تھام کیلئے ٹوکیو اور ملک کے دیگر چھ حصوں میں آج سے ایک ماہ طویل ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے۔ ملک میں اس وباء سے انسانی زندگیوں کو لاحق خطرات اور معیشت کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ دنیا کے بیشتر ممالک میں اس وباء سے نمٹنے کیلئے سخت لاک ڈاؤن پرعمل کیا جارہا ہے۔ شینزوابے نے مقامی انتظامیہ کو اختیار دیا ہیکہ وہ عوام کو گھروں پرہی رہنے کیلئے پابند کریں۔ انہوں نے کل بتایا تھا کہ ملک میں اس وباء سے معیشت پر پڑنے والے اثرات سے نمٹنے کیلئے حکومت ایک ٹریلین امریکی ڈالر کے پیاکیج کی بھی تجویز ہے۔