کوروناوبا: سری لنکا کی جیل میں فساد ، 8 قیدی ہلاک

,

   

کولمبو: سری لنکا کی ایک جیل مہارا میں فساد پھوٹ پڑا جس میں کم از کم 8 شہری ہلاک اور 50 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ عہدیداروں نے آج بتایا کہ کوروناوائرس کی وبا پھوٹ پڑنے کے مسئلہ پر یہ فساد برپا ہوا۔ فساد پر قابو پانے کیلئے پولیس کو فائرنگ کرنی پڑی۔ بتایا گیا ہیکہ جیل میں 175 قیدی کوویڈ۔19 سے متاثرہ پائے گئے۔ کولمبو کے مہارا جیل کے باہر زخمی اور ہلاک ہونے والے قیدیوں کے رشتہ دار ان کی خیریت معلوم کرنے کیلئے جمع ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت میں واقع ایک ایسی جیل جس میں قیدیوں کی تعداد بہت زیادہ تھی، کوروناوائرس وبا کے خوف نے قیدیوں کو جیل کے گارڈس پر حملہ کرنے پر مجبور کردیا جس کے بعد گارڈس نے بھی اپنے دفاع کیلئے قیدیوں پر فائرنگ کردی جس میں 8 قیدی ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔ دوسری طرف دو گارڈس بھی شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ یاد رہیکہ ملک کی دیگر جیلوں کے قیدیوں نے بھی ملک میںکوروناوائرس کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا تھا۔ خاص طور پر جیلوں میں کوروناوائرس کے کیسیز ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتے جارہے ہیں۔ اس دوران کمیٹی فار پروٹکٹنگ رائٹس آف پریزنرس سے وابستہ ایک وکیل سینا کا پر یرانے بتایا کہ قیدی کوروناوائرس کی ٹسٹنگ کا مطالبہ کرتے رہے ہیں اور جیل حکام ان کی بات سننے تیار نہیں جس سے عاجز آکر قیدیوں نے گارڈس پر حملہ کردیا۔