کورونا انفیکشن کے بعد کرشی بھون بند

,

   

نئی دہلی۔19مئی (سیاست ڈاٹ کام) کرشی بھون میں کورونا کے مریض پائے جانے کے بعد کل تک کیلئے اسے بند کردیا گیا ہے ۔ کمرہ نمبر430 اور432 میں کورونا کیس پائے گئے ۔ 20 مئی تک عمارت کو بند کردیا گیا ہے ۔ اس عمارت کوانفیکشن سے پاک کیا جارہا ہے ۔ اس عمارت میں وزیر دیہی ترقی نریندر سنگھ تومر کے علاوہ فوڈ سپلائی وزیر رام ولاس پاسوان اور افزائش مویشیان، ڈیری اور وزیر سمکیات گری راج سنگھ کے دفاتر ہیں۔