کورونا بحران :معتمرین کو 8 ملین لیٹر زم زم دیا گیا

   

مکتہ المکرمہ : حرمین شریفین کے امور کے نگران ادارہ نے کوروناوائرس کے بعد سے جاری بحران میں عمرہ کیلئے مکہ مکرمہ پہنچنے والے مہمانان الہٰی کو 8 ملین لیٹر زم زم فراہم کیا ہے۔ بتایا گیا کہ معتمرین اور مسجد الحرام کو آنے والوں کیلئے جو مقدس پانی فراہم کیا گیا اس میں 5 ملین بوتلیں استعمال کرتے ہوئے 7 ملین پانی تقسیم کیا گیا۔ سعودی گزٹ کی اطلاع کے مطابق زم زم کی بوتلیں مسلمہ گروپس کو تقسیم کی گئی جو حکومت کے طئے کردہ کوویڈاحتیاطی اقدامات کے ساتھ مکہ پہنچے ہیں۔