کورونا سعودی میں سینما ہالس پر بے اثر

   

ریاض ۔ رواں سال کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں سینما کی آمدنی 80 فیصد تک کم ہوئی ہے ، تاہم سعودی عرب میں سینماگھروں کی آمدنی میں اضافہ ہوا۔مقامی میڈیا نے امریکی میگزین ورائٹی نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں ایم ای ٹی اے سینما فورم نے کہا ہے سینما گھروں کی آمدنی کے حوا لے سے سعودی عرب نے اس سال امارات کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔ سعودی عرب میں گذشتہ 40 ہفتوں کے دوران 73 ملین ڈالرس کے سینما ٹکٹ فروحت ہوئے ہیں۔ 2019 کے مقابلے میں سعودی سینما گھروں کو سال رواں کے دوران 9 ملین ڈالرکا منافع ہوا ہے۔ فاکس سینما کے ایگزیکٹیو کیمرون مچل نے کہا کہ سعودی عرب واحد ملک ہے جہاں رواں سال سنیماگھروں کا کاروبار پھیلا ہے۔ سال رواںکے شروع میں سعودی سینما مارکیٹ کوچار فیصد منافع ہوا۔ ان کے مطابق رواں سال مارچ سے کورونا کے باعث سعودی عرب میں سینماگھر بند رہے۔