کورونا سے دنیا بھر میں 7.48لاکھ افراد ہلاک

,

   

۔2.05 کروڑ سے زائد متاثر

بیجنگ ؍ جنیوا ؍ نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے قہر سے دنیا بھر میں 7.48 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں ، جبکہ 2.05کروڑ سے زائد افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔کووڈ 19 کے کیسز کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے مقام پر ہے ۔ وہیں اس وبا سے ہلاکتوں کے معاملے میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور میکسیکو تیسرے مقام پر ہے ۔ ہندوستان 47 ہزار سے زائد ہلاکتوں کے ساتھ برطانیہ کو پیچھے چھور کراب چوتھے مقام پر پہنچ گیا ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سنٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے دنیا بھر میں 20،550،481 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 748،348 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اب تک 5،195،195 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 166،026 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 3،164،785 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 104،201 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ہندوستان میں جمعرات کو مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک دن میں سب سے زائد کورونا کے کیسز 66،999 سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 23،96،638 ہوگئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 942 افراد کی ہلاکت سے ہلاک شدگان کی تعداد 47،033 تک پہنچ گئی ہے ۔