کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ

   

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آٹھ سو لوگوں کو کوویڈ۔19 انفکشن کی وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 4,41,27,724 ہو گئی ہے ۔ شفایابی کی شرح 98.79 فیصد ہے ۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 219.81 کروڑ ویکسین لگائے گئے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کے 474 نئے معاملات سامنے آئے ہیں اور اسی عرصے میں کورونا وبا سے ایک مریض کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,30,533 ہو گئی ہے اور شرح اموات 1.19 فیصد ہے ۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا وائرس (کوویڈ۔19) کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اسی مدت کے درمیان راجستھان میں 12 معاملات میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے ۔