کورونا سے صحت یاب مریضوں میں اضافہ

   

نئی دہلی : ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 201 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے اور اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 4,41,46,055 ہوگئی ہے اور صحت یاب ہونے کی شرح 98.80 فیصد ہوگئی ہے ۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 220.12 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی جاچکی ہیں۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 16 ایکٹو کیسز کے اضافے کے بعد اس کی مجموعی تعداد 2554 ہو گئی ہے اور ایکٹو کیسز کی شرح 0.1 فیصد ہے ۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اسی عرصے کے دوران کورونا وبا سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی جس کی وجہ سے اموات کی تعداد 5,30,710 پر مستحکم ہے۔