کورونا سے فوت ضعیف خاتون کی نعش ٹریکٹر کے ذریعہ شمشان گھاٹ منتقل

   

بیٹے کے وباء سے متاثر ہونے پر طبی عملہ نے آخری رسومات انجام دی
حیدرآباد :۔ کورونا سے فوت ہونے والی ضعیف خاتون کی نعش کو ٹریکٹر کے ذریعہ شمشان گھاٹ منتقل کرتے ہوئے آخری رسومات انجام دی گئی ۔ ضلع ورنگل کے ملگو میں ایک 70 سالہ ضعیف خاتون کورونا سے فوت ہوگئی ۔ اس کا بیٹا ملگو کے ایریا ہاسپٹل میں پیرا میڈیکل ملازم کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہا ہے ۔ ایک ہفتہ قبل وہ بھی کورونا سے متاثر ہوگیا ۔ ساتھ میں اس کی بیوی بھی کورونا سے متاثر ہوگئی ۔ جس کی وجہ سے انہیں ہوم کورنٹائن ہونا پڑا ۔ اچانک صحت بگڑ جانے کی وجہ سے ضعیف خاتون نے اتوار کو آخری سانس لی ۔ اطلاع ملتے ہی ڈی ایم ایچ او الم اپیا راینی گنڈم کے میڈیکل آفیسر پی رویندر ضعیف حاتون کے گھر پہونچکر گرام پنچایت عملہ کی مدد سے ضعیف حاتون کی نعش ٹریکٹر کے ذریعہ شمشان گھاٹ منتقل کیا ۔ اس ضعیف خاتون کے صرف ایک دو افراد نے آخری رسومات انجام دینے کے لیے آگے آئے ۔ انہیں پی پی ای کٹس پہنا کر آخری رسومات میں شامل کیا گیا اور قبر کھود کر ضعیف خاتون کو دفنا دیا گیا بعد ازاں طبی عملہ کی جانب سے کورونا سے فوت ہونے والی ضعیف خاتون کے گھر کو سینیٹائزیشن کیا گیا ۔۔