۔ 31 جنوری تک رات 11 تا صبح 5 بجے کرفیو، کوویڈ قواعد پر سختی سے عمل آوری کا فیصلہ
حیدرآباد۔/18 جنوری، ( سیاست نیوز) کورونا کیسس پر قابو پانے کیلئے آندھرا پردیش حکومت نے آج سے نائیٹ کرفیو نافذ کردیا ہے۔ 31 جنوری تک رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک نائیٹ کرفیو نافذ رہے گا۔ حکومت نے نائیٹ کرفیو کے دوران کوویڈ تحدیدات پر عمل آوری کے سلسلہ میں گائیڈ لائنس جاری کئے ہیں۔ سرکاری احکامات کے مطابق کرفیو کے دوران میڈیکل سرویسس اور دیگر عوامی ضروری خدمات کو استثنیٰ دیا جائے گا۔ پٹرول پمپس، آئی ٹی سے مربوط خدمات کی اجازت رہے گی۔ حکومت نے عہدیداروں کو نائیٹ کرفیو پر سختی سے عمل آوری کی ہدایت دی ہے۔ ماسک کے عدم استعمال کی صورت میں جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ حکومت نے کھلے مقامات پر 200 اور اِنڈور مقامات پر 100 افراد کی اجازت دی۔ تجارتی اداروں میں کوویڈ قواعد کی خلاف ورزی پر 10 تا 25 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ سنیما تھیٹرس میں 50 فیصد نشستوں کے ساتھ شو کے اہتمام کی اجازت رہے گی۔ عبادت گاہوں اور مذہبی مقامات پر ماسک اور سماجی دوری کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ماسک کے عدم استعمال پر 100 روپئے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ کورونا کیسس میں گزشتہ دو دنوں کے دوران اضافہ کے پیش نظر چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا جس میں ضلع کلکٹرس، کمشنر پولیس اور سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کو کوویڈ قواعد پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ر
آندھرا پردیش میں کورونا کیسس میں تیزی سے اضافہ
تقریباً 7 ہزار کیسس اور 4 اموات
حیدرآباد۔/18 جنوری، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش میں کورونا کیسس میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 6996 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 4 اموات واقع ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 38055 کورونا ٹسٹ کئے گئے۔ وشاکھاپٹنم میں 2 جبکہ چتور اور نیلور میں ایک، ایک مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔ کورونا سے 1066 افراد صحت یاب ہوئے۔ آندھرا پردیش میں ایکٹیو کیسس کی تعداد 36108 ہے۔ کورونا کیسس میں ضلع چتور 1534 کیسس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ وشاکھاپٹنم 1263 کیسس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ دیگر اضلاع میں اننت پور 462 ، مشرقی گوداوری292 ، گنٹور 758 ، کڑپہ 202 ، کرشنا 326 ، کرنول 259 ، نیلور 246 ، پرکاشم 424 ، سریکا کولم 573 ، وجیا نگرم 412 اور مغربی گوداوری میں 245 کیسس درج کئے گئے۔ر