کورونا سے نمٹنے کی نقلی ادویات کی فروخت : چار رکنی ٹولی گرفتار

   

حیدرآباد 16 اپر یل (سیاست نیوز) جوبلی ہلز پولیس نے چار رکنی ٹولی کو گرفتار کر لیا جو کورونا وائرس سے لڑنے قوت مدافعت میں اضافہ کر نے والی نقلی ادویات فروخت کر رہے تھے۔ ڈی سی پی ویسٹ زون مسٹر اے آر سرینواس نے بتایا کہ بتنی راج کمار اور اسکے چار ساتھیوں نے ’کووڈ ابھایا‘ کے نام سے نقلی دوا تیارکی اور اسے 280 روپئے میں آن لائن فروخت کر رہے تھے۔ دھوکے بازوں نے دعوی کیا تھا کے اس کے استعمال سے کووڈ۔19 کی روک تھام میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بتنی راج کمارخودکو بتنی گوڈ کے خاندان سے تعلق کا دعویٰ کرکے نقلی دوا فروخت کررہا تھا۔ جوبلی ہلز پولیس چار افراد کو گرفتار کر تے ہوئے ان کے قبضہ سے کووڈ ابھایا دوا ضبط کرلیا۔