کورونا سے 18لاکھ افرادفوت اور 8.24 کروڑ متاثر

   

واشنگٹن: عالمی مرض کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں اب تک تقریبا 18 لاکھ افراد مرچکے ہیں جبکہ 8.24 کروڑ لوگ اس جان لیوا وائرس کی زد میں آچکے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق دنیا کے 191ممالک میں اب تک کورونا وائرس سے 82,414,714 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 17 لاکھ 99 ہزار 99 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 95 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 3,38,561افراد مرچکے ہیں۔ امریکہ کے بعد برازیل اور ہندوستان کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے دیگر ممالک ہیں ۔ ہندوستان میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔