نئی دہلی: ملک عوام کیلئے راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے ، جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 5,30,707 پر مستحکم ہے اور اموات کی شرح 1.19 فیصد ہے ۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے آج کہا کہ صبح 7 بجے تک 220.11 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایکٹو کیسز میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے اب ان کی تعداد بڑھ کر 2570 ہو گئی ہے اور ایکٹو کیسز کی شرح 0.1 فیصد ہے ۔