کورونا :میڈیکل سیکٹر میں سب سے زیادہ کام کی ضرورت : سفیر

   

گوہاٹی میں سعودی سفیر برائے ہند کی اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات ،تہنیت پیش کی گئی

نئی دہلی: عالمی وبا کورونا کووڈ۔ 19 کے قہر کے دوران جس طرح جانی نقصان ہوا، وہ ناقابل فہم ہے ، یہ وبا ابھی پوری طرح سے ختم نہیں ہوئی ہے ۔اس بیماری سے موثر طور پر لڑنے کے لئے میڈیکل سیکٹر میں سب سے زیادہ کام کیے جانے کی ضرورت ہے ۔ یہ بات متحدہ عرب امارت کے ھندوستان میں سفیر ڈاکٹر احمد البناء نے نپني گروپ آف انسٹی ٹیوشن گوہاٹی اسام کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس بیماری نے دنیا کے کام کے طور طریقے کو بدل دیا ہے ۔ لوگوں کے انداز اور رہن سہن بدل گئے ہیں۔یہ تبدیلی سب سے زیادہ صحت سے متعلق ہے ، اس لئے وقت کا تقاضا ہے کہ میڈیکل سیکٹر میں زیادہ سے زیادہ کام کیا جائے تاکہ اس بیماری سے موثر طور پر لڑا جاسکے ۔واضح رہے کہ نپنی گروپ آف انسٹی ٹیوشن گوہاٹی(اسام) کے چیئر مین ڈاکٹر بابل علی نے یو اے ای کے سفیر سے ایمبیسی میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق جوائنٹ رجسٹرار اور نیپني گروپ کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر عبدالمالک نے نپنیی گروپ آف میڈیکل انسٹی ٹیوشن کا تعارف پیش کیا۔انہوں نے بتایا کہ ادارہ نئی بلڈنگ اور ہاسپٹل بنانا چاہتا ہے ۔ اس دوران ڈاکٹر بابل علی نے سفیر کو گوہاٹی اسام آنے کی دعوت دی۔ سفیر نے اس پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے اپنے سکریٹریٹ کو تمام ہدایت جاری کی۔ یہ ملاقات انڈو مڈل ایسٹ کلچرل فورم کے ذریعے ہوئی۔ ملاقات کے دوران نِپني گروپ کے وفد نے سفیر محترم کو آسامی کلچرل کی مناسبت سے انکا اعزاز کرتے ہوئے آسامی گمچھا پہنایا، جاپی کیپ پہنایا اور مشہور چائے پیش کی۔ملاقات کے دوران وفد کا تعارف سینئر صحافی اور انڈو مڈل ایسٹ کلچرل فورم کے جنرل سکریٹری انظر الباری نے کرایا۔