کورونا نہ ہوتا تو ہندوستان سرفہرست 3 معیشتوں میں ہوتا

,

   

٭ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء نہ ہوتی تو ہندوستان آئندہ7-8 برسوں میں دنیا کی سرفہرست تین معیشتوں میں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اس وقت اچھی رفتار کے ساتھ معاشی ترقی کررہا ہے ۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ اس نشانہ کو حاصل کرلیا جائے گا چونکہ کورونا وائرس کے خلاف پوری طاقت کے ساتھ لڑائی جاری ہے۔

آٹھ ہزار کروڑ سے زائد کے
دفاعی سودے کی منظوری
نئی دہلی : حکومت نے دفاعی شعبے میں خود انحصاری کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے آج مسلح افواج کے لئے آٹھ ہزار کروڑ روپے سے زائد کے دفاعی سودے کی منظوری دی۔وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی صدارت میں یہاں منعقدہ دفاعی خریداری کونسل کے اجلاس میں ایئر فورس کے لئے 106 بیسک ٹرینر طیارے کی خریداری سمیت 8722.38 کروڑ روپے کی دفاعی خریداری کی تجاویز منظور کی گئیں۔فضائیہ کے لئے یہ بیسک ٹرینر طیارے ہندوستان کے ایروناٹکس لمیٹڈ سے خریدے جائیں گے ، جو ملک کا دفاعی آلات ساز ادارہ ہے ۔ اس سے فضائیہ کی ٹریننگ کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔بحریہ اور کوسٹ گارڈ جنگی کے جہازوں کے لئے بھی سپر ریپڈ گن ماؤنٹ کی خریداری کو بھی منظوری دی گئی ہے ، جسے بھارت ہیوی الیکٹریکلس لمیٹڈ سے خریدا جائے گا۔