کورونا وائرس :اے ڈی بی کا ہندوستان کو 30لاکھ ڈالر کا عطیہ

   

نئی دہلی۔ایشیائی ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) ہندوستان کوکورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اپنے ایشیا پیسیفک ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ سے 30 لاکھ ڈالر عطیہ دے رہاہے ۔اے ڈی بی کے جنوبی ایشیا کے انسانی وسماجی ڈیولپمنٹ کے ڈائرکٹر سونگ سوپ را نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نیا گرانٹ ہندوستانی حکومت کواے ڈی بی کے جاری تعاون کے علاوہ ہے ۔ اس سے اس وبا کی نگرانی کرنے اورابتدا میں پتہ لگانے کے ساتھ ہی علاج مہیا کرانے میں مدد ملے گی۔یہ گرانٹ جاپان کے ذریعہ مالی اعانت ہے اور اس کے استعمال سے ہندوستان کو تھرمل اسکینرز اور کووڈ۔19 سے لڑنے کیلئے ضروری سامان خریدنے میں مدد ملے گی۔