کورونا وائرس بحران میں بکرے زیادہ اور قیمت کم

   

ریاض ۔کورونا کی وجہ سے عید الاضحی پر مویشیوں کی قیمتوں میں اضافے کا امکان نہیں بلکہ طلب میں کمی اوررسد میں اضافے کا بنیادی کے سبب قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ سعودی عرب میں مویشی پروری یونین کے سربراہ سعود الھفتا نے کہا ہے ہیکہ امسال عید الاضحی کے موقع پرجو لوگ یہ سوچ رہے ہیں کہ قربانی کیلیے جانور مہنگے ہونگے اس کے برعکس امسال کورونا وائرس کی وجہ سے تقریبات نہ ہونے کے علاوہ حج کا انعقاد انتہائی محدود پیمانے پر ہورہا ہے اس حوالے سے اگر یہ کہا جائے تو بیجا نہ ہوگا کہ طلب میں کمی کا اصول کارفرما ہے۔ یونین کے سربراہ نے توقع ظاہر کی ہیکہ امسال قربانی کیلئے 30 سے 35 کلوگرام بکرے یا بھیڑ کی قیمت ایک ہزار سے 15 سو ریال کے درمیان ہوگی۔ رمضان المبارک سے مویشیوں کے جو دام تھے وہ اب بھی برقرارہیں۔ مویشی منڈی میں تاحال قربانی کے جانوروں کی قیمتیں 1100 سے 15 سو ریال کے درمیان ہیں۔ واضح رہے ہر برس عیدالاضحی کے موقع پر15 سے 20 کلو والا جانور 900 سے 1200 ریال کے درمیان فروخت ہوتا تھا۔