کورونا وائرس خطرناک بیماری حفاظت کرنا ضروری

   

جنگاؤں ڈی سی پی کنٹرول روم پر مسلم ذی اثر اصحاب کے ساتھ اجلاس

جنگاؤں یکم / اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جنگاؤں ضلع ڈی سی پی سرینواس ریڈی نے پولیس کنٹرول روم پر مسلم ذی اثر اصحاب کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی جس میں محمد جمال شریف ایڈوکیٹ صدر ایکمینار مکہ مسجد ، محمد ادریس میمن ( اہلسنت والجماعت ) محمد صولت ( تبلیغی جماعت ) حافظ محمد عزیز الرحمن ، محمد سلیم ، محمد عبید ، محمد خلیل تھے ۔ اس موقع پر ڈی سی پی سرینواس ریڈی نے کہا کہ آپ لوگ حکومت کا ساتھ دیں ۔ حضرت نظام الدین دہلی مرکز کو جو بھی اجتماع ہی جاکر آئے ہیں ان کے بارے میں ہیلت ڈپارٹمنٹ بتائیں ۔ جس سے سہولت ہوگی اور ان لوگوں کی مکمل جانچ بھی ہوگی ۔ مساجدوں کے اندر نماز 5 لوگ ہی پڑھیں ۔ زیادہ لوگ مسجدوں کے پاس اکھٹا نہ ہوں ۔ کوروناوائرس ایک خطرناک بیماری ہے ۔ اس سے بچنے کیلئے ہر ایک کوشش اور حفاظت کرنا نہایت ضروری ہے ۔ مسلم نوجوان لڑکوں کو بھی موٹر سائیکلوں پر باہر نہ نکلنے کیلئے ہدایت دیں اور جو بھی گھروںکے سامنے چبوتروں پر بیٹھے ہوئے رہتے ہیں ان کو بھی نہ بیٹھنے کیلئے بولیں ۔ کورونا وائرس سے حفاظت کرنا ہر ہندوستانی شہری کا حق ہے ۔ کوئی بھی اس سے احتیاط نہ کریں تو اسی محلہ میں پوری بیماری پھیل جاتی ہے ۔ یہ بیماری بڑی خطرناک بیماری ہے ۔ حضرت نظام الدین دہلی مرکز کو جو بھی جاکر آئیں ہیں ان کو اطلاع دیں کہ وہ خود پولیس اور محکمہ صحت کو اطلاع دیں ۔ اس موقع پر اے سی پی جنگاؤں ونود کمار ، سرکل انسپکٹر جنگاؤں ملیش ، سب انسپکٹر پولیس روی کمار بھی موجود تھے ۔