کورونا وائرس: پاکستان میں پہلی بار رکن اسمبلی کا انتقال

   

اسلام آباد ۔ /20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ پنجاب اسمبلی کی خاتون رکن شاہین رضا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئی ہیں۔ وہ پاکستان میں کووڈ انیس کی وجہ سے انتقال کر جانے والی پہلی قانون ساز ہیں۔پاکستانی صوبہ پنجاب کی اسمبلی کی رکن شاہین رضا آج بیس مئی بروز بدھ انتقال کر گئیں۔ وہ نئے کورونا وائرس سے متاثر ہو گئی تھیں۔ ان کا انتقال لاہور کے میو ہسپتال میں ہوا۔ ہسپتال کے چیف یگزیکٹیو اسد اسلم نے تصدیق کی کہ شاہین رضا کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا تھا اور وہ پچھلے تین دنوں سے اس ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ اسد اسلم نے مزید بتیا کہ یہ خاتون رکن اسمبلی کووڈ انیس سے قبل بلڈ پریشر اور ذیابیطس کی مریضہ بھی تھیں۔