حیدرآباد: شہریت ترمیمی قانون کی حمایت میں شہر میں ہونے والی ریالی کورونا وائرس کے خوف سے منسوخ کرنا پڑا۔ اس ریلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ شرکت کرنے و الے تھے لیکن کرونا وائر س کی وجہ سے یہ ریلی منسوخ کرنا پڑا۔ یہ ریالی 15 مارچ کو ہونے والی تھی۔ تلنگانہ ریاستی بی جے پی ترجمان کرشنا ساگرراؤ نے بتایا کہ 15 مارچ کو سی اے اے کی منعقدہ ریالی کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ کورونا وائرس کے سبب یہ فیصلہ لیاگیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بہت جلد نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔“ ایل بی اسٹیڈیم میں منعقد ہونے اس منسوخ کردہ ریالی سے امیت شاہ اور دیگر اہم وزراء اس ریلی سے خطاب کرنے والے تھے۔ واضح رہے کہ ہندوستان کے کئی ریاستوں میں اس وائرس کے مثبت اثرات پائے گئے۔