کورونا وائرس کے معاملے بڑھنے پر امریکی ریاست اوہائیو میں 21 دن کا کرفیو

   

واشنگٹن: امریکی ریاست اوہائیو میں کورونا وائرس کے معاملے بڑھنے کے درمیان 21 دنوں کا کرفیو نافذ کیا جائے گا۔یہ اطلاع اوہائیو کے گورنر مائیک ڈی وین نے دی ہے ۔ انہوں نے منگل کے روز ٹویٹ کرکے بتایا کہ “ہم اوہائیو میں کرفیو نافذ کرنے جارہے ہیں، جو جمعرات سے شروع ہوگا۔ یہ 21 دن تک رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک موثر رہے گا۔ ہمیں امید ہے کہ اس سے کووڈ- 19 کی رفتار کم کرنے میں مدد ملے گی”۔انہوں نے بتایا کہ کرفیو کے تحت ضروری خدمات ا اور جن لوگوں کو ہنگامی اور طبی مدد کی ضرورت ہے ، ان پر پابندی نہیں ہوگی۔ عوام کیرانہ کی دکانوں پر جاسکتے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں نہ آئیں اور ماسک پہنیں۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں اب تک 1.13 کروڑ سے زیادہ افراد کووڈ ۔19 سے متاثر ہوئے ہیں اور 248400 سے زیادہ افراد فوت ہوچکے ہیں۔