نئی دہلی : کورونا وائرس کے انفیکشن کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر وزارت داخلہ نے تقریباً دو سال بعد 31 مارچ سے کورونا سے متعلق تمام پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم ماسک لگانے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے اصول برقرار رہیں گے۔ پہلی بار 24 مارچ 2020 کو مرکزی حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کے تحت کئی رہنما خطوط جاری کیے تھے اور وقتاً فوقتاً تبدیلیاں بھی کی تھیں۔مرکزی معتمد داخلہ اجے بھلا نے تمام ریاستوں کے چیف سکریٹریوں کو لکھے ایک خط میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 مہینوں میں عالمی وبائی مرض کے انتظام کے مختلف پہلوئوں جیسے کہ بیماری کا پتہ لگانے، نگرانی، رابطے کا پتہ لگانے، علاج جیسے کئی اہم اقدامات کئے گئے ہیں۔ ویکسی نیشن،اسپتال کے انفراسٹرکچر کی ترقی وغیرہ کے حوالے سے بھی اقدامات کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اب عام لوگ کورونا سے نمٹنے کیلئے کافی حد تک آگاہ ہیں۔ اس لئے قواعد میں کچھ نرمی برتی جاسکتی ہے۔