کورونا کو مذہب سے جوڑنے پر سخت کارروائی

,

   

وائرس کا حملہ مذہب کی بنیاد پر نہیں ہوتا : وزیر بلدی نظم و نسق
کوئمبتور 7 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت ٹاملناڈو نے آج خبردار کیا کہ جو لوگ کورونا وائرس کو مذہب سے جوڑ کر افواہیں پھیلائیں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی ۔ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق ایس پی ویلومنی نے کہا کہ وائرس کا حملہ ذات پات یا مذہب کی بنیاد پر نہیں ہوتا ۔ جو لوگ وائرس کو مذہب سے جوڑ کر افواہیں پھیلائیں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی ۔ انہوں نے بیرون ملک یا پھر نظام الدین اجتماع میںشرکت کے بعد واپس ہونے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ ریاستی حکومت سے رابطہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ وائرس پر قابو پانے جنگی خطوط پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔