نئی دہلی ۔ ہندوستان میں کورونا کے معاملوں میں مسلسل کمی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔پچھلے 24 گھنٹے میں ملک بھر سے کووڈ19 کے 107474 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی کُل متاثرین کی تعداد بڑھکر 42188138 ہوگئی ہے ۔اس دوران وبا سے 865 مزید افراد کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 501979 ہوگئی ہے ۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کووڈ کے زیر علاج مریضوں کی تعداد گھٹ کر قریب 12.25 لاکھ رہ گئی ہے ۔ہفتہ کو ملک بھر میں انفیکشن سے 213246 افراد ٹھیک ہوئے ہیں،جس کے بعد کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 40461148 ہوگی ہے ۔ فی الحال کورونا کے 1225011 زیر علاج معاملے ہین۔جو کُل معاملوں کا 2.90 فیصد ہے ۔ ملک میں بازیابی کی شرح اب 95.91 فیصد ہے ۔اس دوران ملک میں کورونا وائرس کے لئے 1448513 نمونے ٹسٹ کئے گئے ۔ ملک میں کورونا انفیکشن کے پھیلنے سے لے کر اب تک کُل 740187141 نمونے ٹسٹ کئے جاچکے ہیں۔