کورونا کے خلاف تحقیقات ،قرارداد منظور

   

اقوام متحدہ ۔ /20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عالمی ہیلتھ اسمبلی نے کورونا وبا کے خلاف عالمی ردعمل کی تحقیقات شروع کرنے سے متعلق قرارداد منظور کر لی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیدروس گبرائسس کے مطابق اس تناظر میں فوری طور پر وقت کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔ ان کے بقول تاہم وہ جلد از جلد آزادانہ اور جامع تحقیقات کا خیر مقدم کریں گے۔ امریکا نے ڈبلیو ایچ او کے ردعمل کو کمزور قرار دیتے ہوئے اس ادارے کی کئی ملین کی فنڈنگ روک دی ہے۔ امریکی صدر نے ڈبلیو ایچ او پر چین کی جانب مائل ہونے کا الزام بھی لگا رکھا ہے۔