کورونا کے دوران نواز شریف کیلئے باہر نکلنا ٹھیک نہیں

,

   

لاہور: پاکستان میں لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی جمع کروائی گئی نئی میڈیکل رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مسلم لیگ (این) کے لیڈر شوگر ، دل ، گردے اور دیگر کئی عوارض میں مبتلا ہیں۔ اس لئے کورونا وائرس کی وباء کے دوران ان کا کہیں باہر نکلنا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ عدالتی حکم کی روشنی میں ایڈوکیٹ امجد پرویز نے رجسٹر آفس میں نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ جمع کرائی۔ رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو جسمانی سرگرمی جاری رکھنے کے ساتھ طبی ماہرین سے مسلسل رابطہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نواز شریف کا طبی علاج لندن میں ہورہا ہے اور ڈاکٹروں کی ان پر مسلسل نظر ہے۔