کورونا کے دور میں زیادہ امیر ہونے والوں سے زیادہ ٹیکس کیوں نہیں لیا جارہا ؟ : یچوری

   

نئی دہلی: سی پی ایم قائد سیتارام یچوری نے مرکزی بجٹ 2022-23 پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے منگل کو سوال کیا کہ کورونا کے دور میں جم کر دولت کمانے والے امیروں پر کیوں نہیں بڑھایا گیا ٹیکس اور آخرکار یہ بجٹ ہے کس کے لئے ؟ مسٹر یچوری نے منگل کو ٹویٹ کیا،‘‘یہ بجٹ کس کے لئے ہے ؟ہندوستان کے دس فیصد امیروں کے پاس جہاں ملک کی کل 75 فیصدجائیداد ہے وہیں 60 فیصد لوگوں کے پاس ملک کی کل جائیداد کا محض پانچ فیصد ہے ۔کورونا کی وبا میں جب بھوک مری،بے روزگاری اور غریبی بڑھی ہے ،تب کچھ لوگوں نے اس دوران دونوں ہاتھوں سے دولت کمائی،ان سے زیادہ ٹیکس کیوں نہیں لیا جا رہا ہے ۔