کورونا کے سیمپل لینے گیا لیب ٹیکنیشین بے ہوش

   

بھنڈ۔ مدھیہ پردیش کے بھنڈ میں کورونا کے سیمپل کے لئے گیا ایک لیب ٹیکنیشئن اچانک بے ہوش ہوکر گر پڑا۔سرکاری اطلاعات کے مطابق ضلع اسپتال میں کام کرنے والے لیب ٹیکنیشئن راجیو سونی کل شام ماتا دین کا پورا میں پی پی ای کٹ پہن کر کورونا مشتبہ کاسیمپل لینے گیا تھا کہ اچانک وہ بے ہوش ہوکر گر پڑا۔ لیب ٹیکنیشئن کے ساتھ گئے ملازم نے فوری طور پر اسپتال کو اس کی اطلاع دی۔ اطلاع کے بعد ایمبولینس وہاں پہنچی اور اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔