کورونا کے شکار حجام نے 91 افراد کو کوروناکا مریض بنادیا

   

واشنگٹن ، 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ میں کوروناسے متاثرحجام نے 91 افراد میں کووڈ 19 منتقل کردیا۔حجام میں 8 روز قبل وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں تاہم اس نے آئیسولیشن کی بجائے کام جاری رکھا جسکے باعث84 گاہکوں و سیلون کے 7 ملازمین میں یہ وائرس منتقل ہوا۔ڈائرکٹر ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ جو لوگ متاثر ہوئے ہیں ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے اہلکار ان تک پہنچ گئے ہیں،محکمہ صحت کے عہدیداروں نے ان تمام جگہوں کی تفصیلی رپورٹ میڈیا کو فراہم کی جہاں جہاں حجام نے دورہ کیا تھا، جس جس جگہ حجام گیا تھا۔