کورونا کے 1,811 نئے کیس

,

   

حیدرآباد : تلنگانہ میں کورونا کے 1,811 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس سے ریاست میں جملہ کیس بڑھ کر 2,10,346 ہوگئے ۔ریاست میں اموات کی تعداد 1217 ہوگئی کیونکہ گذشتہ 24گھنٹوں میں 9اموات ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن میں کہا گیا کہ گذشتہ 24گھنٹوں میں 50,469 کورونا معائنے کئے گئے ۔ 1,236کی رپورٹس کا انتظار ہے ۔ ریاست میں ایکٹیو کیس 26,104 ہیں۔جی ایچ ایم سی حدود میں 291نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعدمیڑچل ملکاجگری ضلع میں 171معاملات درج کئے گئے ۔