کورونا کے 2484 نئے کیس۔ 4207 افراد صحتیاب

   

حیدرآباد۔30جنوری(سیاست نیوز) کورونا متاثرین سے زیادہ صحتیاب افراد کی تعداد نے محکمہ صحت کے حوصلہ میں اضافہ کیا ہے ۔ گذشتہ 24گھنٹوں میں کورونا کے نئے متاثرین کی تعداد 2484 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ 4207 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ ایک فرد کی موت ہوئی ہے۔ریاست میں کورونا کے نئے 2484 مریضوں کی نشاندہی کے بعد جملہ مریضوں کی تعداد 38ہزار 723 ہوچکی ہے جو کہ قرنطینہ یا ہاسپٹل میں شریک ہیں۔ گذشتہ 24گھنٹوں میں65ہزار 263 معائنے کئے گئے ۔ 1581 کی رپورٹ ملنا باقی ہے۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 1045 نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔ میڑچل ۔ ملکا جگری میں 138 جبکہ رنگاریڈی میں 130 کورونا کیس پائے گئے ۔ نلگنڈہ میں 108 اور کھمم میں 107 کیس رپورٹ ہوئے ۔محکمہ صحت نے مریضوں کی تعداد میں گراوٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ۔م