کورٹلہ ایم آئی ایم صدر اور جنرل سکریٹری مخالف پارٹی سرگرمیوں پر معطل

   

حیدرآباد۔/14جولائی، ( ایجنسیز ) کُل ہند مجلس اتحادالمسلمین نے جگتیال ڈسٹرکٹ کے تحت حلقہ اسمبلی کورٹلہ کی مقامی کمیٹی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ اسمبلی حلقہ میں بہت جلد نئی باڈی تشکیل دی جائے گی۔ پارٹی نے کورٹلہ اے آئی ایم آئی ایم یونٹ صدر محمد صابر اور جنرل سکریٹری انور کو معطل کردیا اور پارٹی نے تازہ رکنیت سازی چلانے کا فیصلہ کیا۔ وارڈ کمیٹی اور صدر کورٹلہ یونٹ کیلئے انتخابات کروائے جائیں گے۔ اے آئی ایم آئی ایم کی قیادت نے صابر اور انور کی مخالف پارٹی سرگرمیوں پر یہ اقدام کیا ہے۔ مقامی قائدین نے پارٹی قیادت سے خواہش کی کہ وہ مجوزہ میونسپل انتخابات کے موقع پر کورٹلہ وارڈ سے بی آر ایس یا پھر کانگریس سے اتحاد کے بغیر تنہا مقابلہ کریں۔ ایم آئی ایم کی قیادت اس بات کی خواہاں ہے کہ وہ تلنگانہ کے جگتیال اور کریم نگر اضلاع میں پارٹی کو بنیادی سطح پر مستحکم کرے گی۔