کورٹلہ ۔ 13 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) امداد المسلمین یوتھ اسوسی ایشن کورٹلہ کے زیر اہتمام مسلم غریب لڑکی کی شادی کے موقع پر اسٹیل کا سامان فراہم کیا گیا۔ اس موقع پر صدر امداد المسلمین یوتھ اسوسی ایشن کورٹلہ محمد عمران نے یوتھ کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یوتھ کا بنیادی مقصد بلالحاظ مذہب و ملت سماجی خدمات انجام دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امداد المسلمین کے زیر اہتمام کئی فلاحی اقدامات انجام دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ امداد المسلمین یوتھ اسوسی ایشن کورٹلہ کو قائم ہوئے 6 سال کا عرصہ ہو رہا ہے اور ان 6 سال کے عرصہ میں 93 لڑکیوں کی شادی کے موقع پر فرنیچر فراہم کیا گیا اور امداد المسلمین یوتھ کے ممبروں کی جانب سے خون کا عطیہ دیا گیا۔ کورونا وائرس کے موقع پر فوت ہونے والے افراد کی تجہیز و تکفین کا انتظام کیا گیا۔ صدر جمعیۃ العلماء مفتی مجیب الرحمن، سماجی کارکن و صدر پریس کلب کورٹلہ ایم چندر شیکھر نے خدمات کی ستائش کی۔ اس تقریب میں یوتھ کے سابق صدور مبین، واجد، علیم کے علاوہ ممبرس سلمان، ببلو، سلیم، رفیع کے علاوہ یوتھ کے دیگر ممبرس موجود تھے۔