کورٹلہ میں کانگریس قائدین کا اجلاس

   

کورٹلہ۔ /27 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی کورٹلہ کے کورٹلہ منڈلوں یوسف نگر گاؤں میں مقامی کانگریس قائدین کے ساتھ منعقدہ اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے جواڈی کرشنا راؤ نے کہا کہ کانگریس کے چھ گیارنٹی اسکیمات عوام کو کافی فائدہ مند ثابت ہوںگی۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں کانگریس کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے اور عوام کانگریس پر مکمل اعتماد کررہے ہیں۔ اس پروگرام میں صدر منڈل کانگریس کے راجم، صدر کانگریس یوسف نگر ایم لمبادری، صدر منڈل مہیلا کانگریس سریش، ایل بچنا، دھنجیا، نرسیا، اکھلیش ، شاہد، ریاض ، دیواکر ، سریش نے حصہ لیا۔