کوزیکوٹی جڑواں دھماکہ معاملہ۔ این ائی اے مفرور ملزم کو سعودی عرب سے واپسی کے وقت کیا گرفتار

,

   

سال2009میں کیس این ائی اے کے سپرد کیاگیاتھا اور اس نے 2010میں چارج شیٹ فائل کی تھی۔چارج شیٹ کے مطابق 3مارچ2006کے روز مقامی پولیس کومیڈیا کے ذریعہ اس بات کی جانکاری ملی تھی کہ کوزیکوٹی شہر می ں کے ایس آرٹی سی اور موفاصل بس اسٹانڈ میں بم نصب کئے گئے ہیں۔

کیرالا۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این ائی اے ) نے 2006کے کوزیکوٹی جڑواں دھماکہ معاملے میں مفرور ملزم کو سعودی عرب سے واپسی کے دوران گرفتار کرلیا۔ دھماکوں کے بعد 34سالہ محمد اشر سعودی عرب فرار ہوگیاتھا۔

کوزیکوٹی کا ایک منفرد کیس ہے جس میں ملزم نے کلکٹریٹ شہر اور میڈیا کو خود فون کرکے اس بات کی جانکاری دی تھی کہ بم کہاں پر نصب کئے گئے ہیں۔

این ائی اے پہلے ہی اٹھ لوگوں کے خلاف چارج شیٹ دائر کی ہے جس میں سے ایک اشعر ہے ‘ اور خصوصی عدالت نے اس کیس دولوگوں کو عمر قید کی سزائی سنائی ہے۔

این ائی اے کے مطابق اشعر مذکورہ جڑواں دھماکہ جس میں دولوگ زخمی ہوئے تھے نے نہ صرف ائی ای ڈیز نصب کرنے میں مدد کی تھی بلکہ ایک بس اسٹانڈ کا بم اس نے ہی نصب کیاتھا۔

این ائی اے ائی الوک متل نے کہاکہ ’’ این ائی اے کی تحقیقات میںیہ انکشاف ہوا کہ محمد اشعر دیگر مفرور ملزمین پی پی یوسف نے اہم ملزم ٹی نصیر‘ صفاص ( دونوں کو سزاء سنادی گئی) اور کوزیکوٹی ضلع میں2003میں ہوئی مراد فرقہ وارانہ فساداتت میں ملوث مسلم ملزمین کی ضمانت سے انکار پر کوزیکوٹی شہر میں ان ائی ای ڈی دھماکوں کو انجام دیاتھا۔

ائی ای ڈیز کی تیاری کے لئے محمد اشعر اور پی پی یوسف کی ٹی نصیر نے مدد کی اور کوزیکوٹی شہر میں کے بس اسٹانڈوں پر نصب کردیاگیا۔ ملزم محمد اشعر2007میں سعودی عرب چلاگیاتھا تاکہ گرفتاری سے بچ سکے‘‘۔

سال2009میں کیس این ائی اے کے سپرد کیاگیاتھا اور اس نے 2010میں چارج شیٹ فائل کی تھی۔چارج شیٹ کے مطابق 3مارچ2006کے روز مقامی پولیس کومیڈیا کے ذریعہ اس بات کی جانکاری ملی تھی کہ کوزیکوٹی شہر میں کے ایس آرٹی سی اور موفاصل بس اسٹانڈ میں بم نصب کئے گئے ہیں۔

میڈیا کو بموں کی تنصیب کے متعلق خود ملزمین نے جانکاری دی تھی۔وقت رہتے پولیس نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا اور کم سے جانی مالی نقصان ہوا۔

دوزخمیوں میں ایک پولیس کا جوان ہے جو موفاصل بس اسٹانڈ پر رکھے مشتبہ بیاگ کی جانچ کررہاتھا اور اس کے پھٹنے کی وجہہ سے پولیس جوان زخمی ہوگیاتھا