کوسٹاریکا میں چھوٹا طیارہ گرگیا5 افراد ہلاک

   

سان جوز : کوسٹا ریکا کے دارالحکومت سان جوز کے قریب ایک چھوٹے طیارے کے گرنے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوئے۔امریکی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق، کوسٹا ریکا کے ادارائے برائے شہری ہوا بازی کے عہدیداروں نے بتایا کہ ٹورٹوگورو علاقے سے سان جوسے جانے کے لیے اڑان بھرنے والا “سسنا 206 اسٹیشن ایئر” قسم کا طیارہ پیکو بلانکو پہاڑ کے قریب گر گیا۔کوسٹا ریکا میں ریڈ کراس کے بیان میں کہا گیا کہ طیارے میں 6 افراد سوار تھے جن میں سے 5 ہلاک ہو گئے۔