کوسٹ گارڈ کی میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو مشق ساریکس اختتام پذیر

   

نئی دہلی: ہندوستانی کوسٹ گارڈ کی دو روزہ قومی میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو ایکسرسائز، ساریکس کا 11 واں ایڈیشن جمعہ کو کوچی میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا۔ اس مشق کا افتتاح دفاعی سکریٹری راجیش کمار سنگھ نے کیا اور کوسٹ گارڈ کے ڈائریکٹر جنرل ایس۔ پرمیش نے اس کا جائزہ لیا۔مشق میں نیشنل میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو بورڈ کے اراکین اور دوست ممالک کی نمائندگی کرنے والے 38 ممتاز غیر ملکی مبصرین نے بھی حصہ لیا۔ ساریکس کا تھیم “علاقائی تعاون کے ذریعے تلاش اور بچاؤ کی صلاحیتوں کو بڑھانا” تھا۔ اس میں میری ٹائم سیکورٹی کو مضبوط بنانے میں بین الاقوامی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ دو روزہ مشق کے دوران مختلف قسم کی سرگرمیاں جیسے ٹیبل ٹاپ مشقیں، ورکشاپس اور ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔