حیدرآباد ۔ 26 ستمبر (سیاست نیوز) کولڈرنک میں نشیلی دوا ملا کر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے اور بلیک میل کرنے والے ایک شخص کو رائے درگم پولیس نے گرفتار کرلیا۔ رائے درگم پولیس نے خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے 36 سالہ شیخ نبی کو گرفتار کرلیا۔ شیخ جس کمپنی میں کام کرتا تھا، خاتون اس کمپنی میں ایڈمنسٹریشن آفیسر کا کام کرتی تھی۔ شیخ نے خاتون کی ویڈیو تیار کرلی تھی اور تصاویر کو حاصل کرلیا تھا۔ اس کی بنیاد پر اس نے خاتون سے ریسٹورنٹ میں 43 لاکھ کا سرمایہ کروایا تھا اور جب خاتون نے سرمایہ کی رقم واپس مانگی تو اس نے خاتون کو بلیک میل کرنا شروع کردیا۔ ان ویڈیوز کے ذریعہ بلیک میل کرتے ہوئے شیخ نبی نے اس 42 سالہ خاتون کے ساتھ کئی مرتبہ جسمانی وابستگی کی۔ پولیس نے شیخ نبی کو گرفتار کرلیا۔ع